اسٹیٹ بینک کی زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار کی ہفتہ وار رپورٹ جاری

اسٹیٹ بینک کی زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار کی ہفتہ وار رپورٹ جاری
کیپشن: Weekly report of foreign exchange reserves data of State Bank continues

 ایک نیوز: اسٹیٹ بینک کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار کی ہفتہ وار رپورٹ جاری  کردی گئی۔  
رپورٹ کےمطابق زرمبادلہ کے سرکاری زخائر میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 13 کروڑ 5 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ، 22 نومبر تک زرمبادلہ کے سرکاری زخائر کی مالیت 11 ارب 41 کروڑ 85 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی ، کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 2 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی ۔ 
اسٹیٹ بینک آف پاکستان  کےمطابق کمرشل بینکوں کے پاس 4 ارب 65 کروڑ 77 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں ، زرمبادلہ کے مجموعی ملکی زخائر 16 ارب 7 کروڑ 62 لاکھ ڈالر کی سطح پر ہیں ۔