عظمیٰ بخاری کی فیک وڈیو وائرل کرنے والا ملزم گرفتار

Nov 28, 2024 | 18:06 PM

ویب ڈیسک:وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کی جعلی ویڈیو سے متعلق مقدمے میں ایک اور ملزم کو بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کے دوران ایئر پورٹ سے گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے ذرائع نے بتایا کہ ملزم علی حسن طور کو بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کے دوران سیالکوٹ ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا ہے۔
ایف آئی اے ذرائع نے دعویٰ کیا کہ ملزم نے عظمی بخاری کی فیک ویڈیو بنا کر وائرل کی تھی۔
ایف آئی اے نے ملزم کا موبائل فون اور دیگر دستاویزات اپنی تحویل میں لے لیے ہیں جبکہ ملزم کو مزید تفتیش کیلئے ایف آئی اے آفس منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں