سلمان اکرم راجہ نے سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا  

سلمان اکرم راجہ نے سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا  
کیپشن: Salman Akram Raja resigned from the post of Secretary General PTI

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ 
ذرائع کے مطابق انہیں لاہور سے قافلہ لے کر اسلام آباد جانے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی، مگر ان کی کارکردگی پر مسلسل تنقید کی گئی۔
ذرائع کے مطابق راستے بند ہونے کے باعث سلمان اکرم راجہ نے لاہور میں ہی احتجاج کا پلان بنایا، لیکن وہ لاہور میں بھی اپنے ورکرز کو نکالنے میں ناکام رہے۔
اس صورتحال کے پیش نظر، سلمان اکرم راجہ نے پی ٹی آئی کے پاور شو کی ناکامی کے بعد مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔