ویب ڈیسک: سوات، پشاور اور گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز اسلام آباد کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کے باعث عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلے کی گہرائی 212 کلومیٹر تھی، زلزلے کا مرکز پاک افغان، تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا، زلزلے کے بعد تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔