پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہو گا؟جانیے

Nov 28, 2024 | 15:30 PM

ایک نیوز: عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں گزشتہ 12روز کے سے اتار چڑھاؤ جاری ہے۔
 ملکی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے،یکم دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات فی لیٹر 3 روپے تک مہنگی ہونے کا خدشہ ہے،ماہ دسمبر کے پہلے 15 روز کیلئے پیٹرول فی لیٹر3روپے تک مہنگا ہو سکتا۔
ذرائع کے مطابق یکم دسمبر سے ہائی سپیڈ ڈیزل 2 روپے 90 پیسے تک مہنگا ہونے کا امکان ہے ، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتیں برقرار رکھے جانے کا امکان ہے،اوگرا پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق حتمی ورکنگ 30 نومبر کو حکومت کو بجھوائے گا ۔
گزشتہ 12 روز کے دوران عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ رہا ، عالمی مارکیٹ کے حساب سے قیمتوں کا حتمی تعین بھی 30 نومبر کو ہوگا، وزارت خزانہ وزیر اعظم سے قیمتوں سے متعلق مشاورت کرے گی ،وزیراعظم کی منظوری سے قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری ہوگا۔    

مزیدخبریں