جی ایچ کیو حملہ کیس:عمران خان و دیگر پر آج بھی فردِ جرم عائد نہ ہو سکی

Nov 28, 2024 | 15:10 PM

ایک نیوز: جی ایچ کیو پر حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور دیگر ملزمان پر آج بھی فردِ جرم عائد نہ ہو سکی، عدالت نے سماعت ملتوی کر دی۔
فرد جرم کی کارروائی ملزمان کی کم حاضری کی باعث ملتوی کی گئی ،سپیشل پراسیکیوٹر راجہ اکرام امین منہاس نے کہا کہ کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ سانحہ 9مئی کے دوران جی ایچ کیو پر حملہ نہیں کیا گیا ،اگر یہ لوگ ملوث نہیں ہیں تو مقدمات کا سامنا کریں ، اگر ملزمان پیش نہیں ہوتے تو عدالت اُن درخواست ضمانت منسوخ کر دے۔
 عدالت سے درخواست ہے کہ ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کی جائیں کیونکہ یہ ضمانتوں کا غلط استعمال کر ر ہے ہیں،اس مقدمے میں تقریبا119کے قریب ملزمان ہیں ،جب تک تمام ملزمان کی حاضری مکمل نہیں ہوتی فردِ جرم عائد نہیں ہو سکتی۔
  ملزمان کی جانب سے مسلسل تاخیری حربے استعمال کئے جا رہے ہیں،اگلی پیشی پر معزز عدالت جو بھی فیصلہ کرے گی ، اُس کے مطابق چلیں گے، عدالت نے مقدمے کی سماعت 2 دسمبر تک ملتوی کر د ی ۔
    

مزیدخبریں