ایک نیوز:بھارتی دارالحکومت دہلی زوردار دھماکے سے لرز اٹھا، نئی دہلی کا علاقہ پرشانت وہار میں خوف ناک دھماکے کی آواز سنی گئی،کئی ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
دھماکا ایک سینما ہال کے نزدیک ہوا، دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دھماکے کی جگہ کا محاصرہ کرلیا۔
پولیس، فائر بریگیڈ کی گاڑیاں اور ایمبولینس دھماکے کی جگہ پر پپہنچ گئیں،دھماکا عین اس وقت ہوا جب سابق وزیراعلیٰ اروند کیجروال ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ نئی دہلی میں مٹھائی کی دکان کےقریب بم دھماکہ ہوا ہے، فائربریگیڈ کی 5گاڑیاں بم دھماکے کی جگہ پرپہنچ گئیں، پولیس کی متعدد ٹیمیں جائے وقوعہ کی طرف روانہ ، پرشات ویہار کےعلا قے میں اس سے قبل بھی بم دھماکہ ہوچکاہے۔
دہلی زوردار دھماکے سے لرز اٹھا،کئی ہلاکتوں کا خدشہ
Nov 28, 2024 | 14:21 PM