ایک نیوز: اے این ایف نے تعلیمی اداروں کے گردونواح اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔
اے این ایف کی 9کاروائیوں میں 9 ملزمان گرفتارہوئے، کاروائیوں میںایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 63.151 کلو گرام منشیات برآمدہوئی،کوہ نور ملز راولپنڈی کے قریب کار کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 3.600 کلو گرام چرس برآمد، ملزم گرفتار۔
فتح چوک حیدر آباد میں پیٹرول پمپ کے قریب ملزم سے 3 کلو چرس برآمد ہوئی،پیر ودھائی موڑ جی ٹی روڈ راولپنڈی کے قریب ملزم سے 2.400 کلو گرام چرس برآمدہوئی، ایکسپریس وے اسلام آباد پر کالج کے قریب ملزم کے قبضے سے 900 گرام چرس برآمدہوئی، بحریہ ٹاؤن اسلام آباد میں یونیو ر سٹی کے قریب دو ملزمان سے 51 گرام ویڈ برآمد ہوئی۔
گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے، حاجی کیمپ پشاور کے قریب ملزم سے 1.200 کلو گرام آئس برآمدہوئی، سریاب روڈ کوئٹہ پر2ملزمان سے 10 کلوگرام چرس برآمد، گوادر میں کوسٹل لائن کے قریب چھپائی گئی 32 کلوگرام چرس برآمدہوئی، ڈی بلاک چوک گوادر کے قریب گودام سے 5کلوگرام ہیروئن اور 5 کلوگرام آئس برآمد ہوئی، گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
اے این ایف کی کارروائیاں جاری،63کلومنشیات برآمد ،9ملزمان گرفتار
Nov 28, 2024 | 09:56 AM