پاکستان سٹاک ایکسچینج ،کاروبار کےاختتام پرایک لاکھ 82پوائنٹس پر بند 

Nov 28, 2024 | 15:50 PM

ایک نیوز: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کےاختتام پر813پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 82پوائنٹس پر بند ہوا۔
سٹاک مارکیٹ تاريخ میں پہلی بار ایک لاکھ پوائنٹس کی سطح عبور کر گئی ،گذشتہ 17 ماہ کے دوران 60 ہزار پوائنٹس کا اضافہ ہوا ،کاروبار کے آغاز پر 12 سو پوائنٹس کے اضافے سے ہنڈرڈانڈیکس نئی بلند ترین سطح ایک لاکھ 540 پوائنٹس تک پہنچا ۔ 
اختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 813 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 82 پوائنٹس پر بند ہوا ،دن بھر مجموعی طور پر 450 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا،289کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 117 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔
مارکیٹ میں 1 ارب 16 کروڑ 14 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ،سٹاک مارکیٹ میں 39 ارب 70 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ،مارکیٹ کی بلند ترین سطح 100,540 جبکہ کم ترین سطح 99,354 پوائنٹس رہی ۔

مزیدخبریں