ویب ڈیسک: نامعلوم افراد نے کینیڈا کے شہرمونٹریال میں یہودی کمیونٹی سینٹر پر پیٹرول بم سے حملہ کردیا ۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہودی کمیونٹی سینٹر پر حملے کے وقت عمارت میں کوئی شخص موجود نہیں تھا۔ حملہ آور با آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ حملے کے وقت کمیونٹی سنٹر خالی تھا اس لیے کوئی نقصان نہیں ہوا۔
کینیڈین پولیس کے مطابق غزہ جنگ کے بعد ملک بھر میں مسلمانوں اور یہودیوں کے خلاف نفرت انگیز واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ دو ماہ کے دوران تین سو چوبیس نفرت انگیز واقعات رپورٹ ہوئے۔
کینیڈا کے وزیراعظم نے واقعے کو گھناؤنا اور نفرت انگیز قرار دیا ہے۔ واضح رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں دو یہودی اسکولوں پر فائرنگ اور ایک عبادت گاہ پر دستی بم سے حملہ ہو چکا ہے۔