امام الحق نے اہلیہ سے منسوب سوشل میڈیا اکاؤنٹس جعلی قراردیدیا

امام الحق نے اہلیہ سے منسوب سوشل میڈیا اکاؤنٹس جعلی قراردیدیا
کیپشن: Imam-ul-Haq declared the social media accounts attributed to his wife to be fake

ویب ڈیسک: قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی امام الحق نے اپنی اہلیہ سے منسوب سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو جعلی قرار دے دیا۔

اپنے ٹویٹ میں امام الحق نے آگاہ کیا کہ انکی اہلیہ کے پاس سوائے اس انسٹاگرام اکاؤنٹ کے علاوہ کوئی ٹویٹر یا دوسری سوشل میڈیا آئی ڈی نہیں ہے۔

واضح رہے کہ 25 نومبر کو امام الحق اور ڈاکٹر انمول محمود کے نکاح کی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی تھی جس کی تصاویر اور ویڈیوز اس جوڑے نے اپنے سوشل میڈیا اکاوْنٹس پر پوسٹ کی تھیں۔