ویب ڈیسک:بحیرہ اسود میں سمندری طوفان نے روس اور یوکرین کے ساحلی علاقوں کو شدید متاثر کیا۔
سمندری طوفان کی وجہ سے روس کے زیر انتظام کریمیا میں لاکھوں لوگ بجلی سے محروم ہوگئے جب کہ دونوں ملکوں کے ساحلی علاقوں میں تیز بارش اور آندھی کی وجہ سے سڑکیں زیر آب آگئیں اور درخت جڑ سے اکھڑنے سمیت بیشتر مکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔
یوکرین کی وزارت توانائی کی جناب سے بتایا گیا ہے کہ یوکرین میں 2 ہزار کے قریب قصبے اور دیہات اتوار کی رات سے بجلی نہ ہونے کے سبب تاریکی میں ڈوبے ہوئے ہیں جب کہ اوڈیسا میں ہیٹ اینڈ پاور پلانٹ تباہ ہوگئے ہیں۔
سمندری طوفان کی وجہ سے ہونے والی بارشوں اور تیز ہواؤں کے سبب مختلف واقعات میں یوکرین میں 10 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ روس میں 3 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔
روس کی قومی موسمیاتی سروس کے سربراہ نے کہا کہ کریمیا سے ٹکرانے والا ایک طاقتور طوفان تھا۔
بحیرہ اسود میں سمندری طوفان نے روس اور یوکرین میں تباہی مچا دی
Nov 28, 2023 | 22:06 PM