ایک نیوز : پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ آسٹریلیا کے لیے ٹیم مینجمنٹ اور کوچنگ اسٹاف کا اعلان کردیا۔
ترجمان پی سی بی کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم 30 نومبر کو آسٹریلیا کے دورے پر روانہ ہوگی جہاں وہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔
ٹیم مینجمنٹ اور کوچنگ سٹاف میں ٹیچر منیجر نوید اکرم چیمہ ،ڈائریکٹرٹیم محمد حفیظ ،بیٹنگ کوچ ایڈم ہولیوک ، ہائی پرفارمنس کوچ سائمن گرانٹ ہیلمٹ،فاسٹ بولنگ کوچ عمرگل، سپن بولنگ کوچ سعید اجمل،فیلڈنگ کوچ عبدالمجید، اسسٹنٹ ٹیم منیجر منصور رانا،اسسٹنٹ بیٹنگ کوچ شاہد اسلم ، اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ ڈریکس سائمین،فزیو تھراپسٹ کلف ڈیکن ، ٹیم انالسٹ طلحہ اعجاز،ٹیم سکیورٹی منیجر لفٹیننٹ کرنل ( ریٹائرڈ ) اختر حسین ،ٹیم میڈیا منیجر رضا راشد کیچلو،ویڈیو گرافر عمار احسن،ٹیم ڈاکٹر سہیل سلیم ،ٹیم میسیور ملنگ علی شامل ہیں۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 14 سے18 دسمبر تک پرتھ میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ٹیسٹ 26سے 30 دسمبر تک میلبرن میں ہوگا جبکہ سڈنی 3 سے 7 جنوری تک تیسرے ٹیسٹ کی میزبانی کرے گا۔