ہونڈا نے پاکستان نئی موٹرسائیکل متعارف کرانے کا اعلان کردیا 

ہونڈا نے پاکستان نئی موٹرسائیکل متعارف کرانے کا اعلان کردیا 
کیپشن: Atlas Honda tests the waters with electric scooter called ‘BENLY e’ in Pakistan

ویب ڈیسک :اٹلس ہونڈا نے پاکستان میںنئی الیکٹرک بائیک متعارف کرانے کا اعلان کردیا ۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان میں موٹرسائیکلیں بنانے والی کمپنی اٹلس ہونڈا نے پاکستان میں کاروبار کے 60سال مکمل کرلیے ہیں۔اس موقع کو یادگار بنانے کے لیے اٹلس ہونڈا کی شیخوپورہ فیکٹری میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایگزیکٹیو وائس پریزیڈینٹ ہونڈا موٹر کمپنی شنجی آیوما، چیف آفیسر موٹرسائیکل اینڈ پاور پراڈکٹس ابے نوریاکی اور دیگر نے شرکت کی۔
اپنے خطاب میں ابے نوریاکی نے کہا کہ ہونڈا کی مصنوعات پاکستان کی آبادی کے بڑے طبقے کی روز مرہ زندگی کا حصہ بن چکی ہیں۔ انہوں نے ہونڈا کی الیکٹرک موٹرسائیکل ہونڈا ای بینلے آزمائشی بنیادوں پر پاکستان میں متعارف کرانے کا بھی اعلان کیا۔


اٹلس ہونڈا کے صدر اور سی ای او ثاقب ایچ شیرازی نے کمپنی کی کارکردگی کا جائزہ پیش کرتے ہوئے فروخت، لوکلائزیشن، پرزہ جات کے کاروبار، روزگار اور قومی خزانے کو ٹیکسوں کی ادائیگی کا احاطہ کیا۔
پاکستان میں آزمائشی بنیادوں پر الیکٹرک بائیک متعارف کرانے کا اعلان بھی کیا گیا ہے ۔