سپریم کورٹ ججز گیٹ سےزبردستی گاڑی داخل کرنے پرخاتون کیخلاف مقدمہ درج

Nov 28, 2023 | 18:42 PM

ویب ڈیسک: سپریم کورٹ کے ججز گیٹ سےزبردستی گاڑی اندر داخل کرنے پر تھانہ سیکریٹریٹ میں خاتون کے خلاف مقدمہ درج  کرلیا۔

مقدمہ اسلام آباد پولیس کی مدعیت میں راولپنڈی کی رہائشی خاتون کے خلاف درج کیا گیا ۔

مقدمے کے متن کے مطابق خاتون کو ججز انٹری گیٹ پر سیکیورٹی گیٹ پر روکا گیاتھا۔خاتون روکنے کے باجود گاڑی زبردستی ججز گیٹ سے اندر لے آئی۔خاتون نے گاڑی پبلک انٹری گیٹ پر روکی اور ریورس کرتے ہوئے باؤنڈری وال سے ٹکرادی۔خاتون کو روکا تو اس نے نازیبا الفاظ کا استعمال شروع کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے زبردستی سپریم کورٹ میں گاڑی داخل کرکے جرم کا ارتکاب کیا ۔

مزیدخبریں