چودھری شجاعت نے چودھری سرور کو بڑا فیصلہ لینے سے روک دیا

Nov 28, 2023 | 18:34 PM

ایک نیوز :پاکستان مسلم لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین نے بڑا اعلان کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق چودھری شجاعت حسین اور چودھری سرور کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں سیاسی معاملات پر گفتگو ہوئی۔

چودھری شجاعت نے چودھری سرور کو اس وقت کوئی بھی سیاسی فیصلہ کرنے سے منع کر دیا۔
چودھری سرور نے کہا کہ کوئی بھی سیاسی فیصلہ آپ کی مشاورت کے بغیر نہیں ہو گا جبکہ میں جلد پاکستان آکر آپ سے ملاقات کروں گا۔

مزیدخبریں