توہین الیکشن کمیشن کیس 30 نومبر کو سماعت کے لیے مقرر

Nov 28, 2023 | 18:19 PM

ایک نیوز :توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز سماعت کے لئے مقرر کردیے گئے۔

تفصیلات کےمطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی پیشی سے متعلق وزرات داخلہ کی رپورٹ پر محفوظ فیصلہ سنایا جائے گا، عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 30 نومبر کو ہو گی۔سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف فرد جرم کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 اسد عمر اور فواد چوہدری کے خلاف بھی توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 30 نومبر کو ہو گی، اسد عمراور فواد چوہدری کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو گزشتہ سماعت پر بھی پیش نہیں گیا تھا، سابق وزیراعظم کو سیکیورٹی خدشات کے باعث اڈیالہ جیل سے الیکشن کمیشن نہیں لایا گیا تھا۔فواد چوہدری بھی گرفتاری کے باعث گزشتہ سماعت پر پیش نہیں ہوئے جبکہ اسد عمر بھی گزشتہ سماعت پر پیش نہیں ہوئے تھے۔

مزیدخبریں