سیٹ ایڈجسٹمنٹ،ن لیگ،ایم کیو ایم کی اہم بیٹھک کل ہوگی

Nov 28, 2023 | 18:05 PM

ویب ڈیسک :عام انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم کی اہم بیٹھک کل اسلام آباد میں ہوگی ۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان اور مسلم لیگ ن کے سیٹ ایڈجسٹمنٹ معاملات آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے ۔

 ایم کیو ایم وفد میں مصطفیٰ کمال،ڈاکٹر فاروق ستار،امین الحق شامل ہوں گے۔دونوں جماعتوں کے رہنما الیکشن معاملات پر مشاورت کریں گے ۔

مزیدخبریں