فلسطینی پرچم لگانے پر اعظم خان پر جرمانہ ،پی سی بی کا یوٹرن

فلسطینی پرچم لگانے پر اعظم خان پر جرمانہ ،پی سی بی کا یوٹرن
کیپشن: PCB Cancels ‘Palestine’ Fine on Azam Khan After Massive Public Pressure

ویب ڈیسک : کرکٹراعظم خان کوبلے پر فلسطینی پرچم کا اسٹیکر لگانے پر جرمانے کے معاملے میں پی سی بی نے یوٹرن لے لیا ،پاکستان کرکٹ بورڈ نے عوامی دباؤ کے بعد اعظم خان پر لگایا گیا جرمانہ منسوخ کردیا ۔
تفصیلات کےمطابق نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے دوران کراچی وائٹس کے کھلاڑی اعظم خان کو لاہور بلیوز کے خلاف میچ میں پی سی بی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔اعظم خان نے میچ کے دوران جو بلا استعمال کیا اس پر فلسطین کا پرچم چسپاں تھا جس کے باعث پی سی بی نے کوڈ آف کنڈیکٹ کے آرٹیکل 2.4 کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا تھا۔
اعظم خان پر جرمانے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے پی سی بی اور آفیشلز کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور ان سے جرمانہ واپس لینے کا مطالبہ کیا تھا تھا۔تاہم اب پی سی بی کی جانب سے پریس ریلیز جاری کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے ’’میچ آفیشلز کی جانب سے اعظم خان پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا تھا جس کو پی سی بی نے جائزہ لینے کے بعد معاف کرنے کا فیصلہ کیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے کراچی وائٹس کے مڈل آرڈر بیٹسمین اعظم خان کو اسٹیکر کا استعمال جاری رکھنے کی صورت میں معطلی کی تنبیہ بھی کی ہے۔