ایک نیوز :الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کی اشاعت30نومبر کو کرنے کی منظوری دیدی۔
عام انتخابات کی تیاریوں کیلئے چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت اجلاس ہوا ۔سیکرٹری الیکشن کمیشن،لا ونگ اور ممبران نے شرکت کی ۔
اجلاس کے دوران حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت کا معاملہ زیربحث آیا۔شرکا کو حتمی انتخابی فہرستوں کی پرنٹنگ پر بریفنگ دی گئی۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے حتمی حلقہ بندیوں کی اشاعت کی منظوری دے دی۔ملک بھر کی حتمی حلقہ بندیوں کی اشاعت 30 نومبر کی جائے گی۔