اڈیالہ جیل میں عمران خان کی اہلخانہ،وکلاسےملاقات

Nov 28, 2023 | 16:56 PM

ویب ڈیسک: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے اڈیالہ جیل میں اہلخانہ ، وکلا نے ملاقات کی۔

اڈیالہ جیل کے ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کرنیوالوں میں  بشری بی بی، عظمی خانم، نورین خانم علیمہ خان شامل ہیں۔

عمران خان سے ملاقات کرنے والے وکلاء میں شیر افضل مروت، عمیر نیازی،علی گوہر اور علی ظفر شامل  ہیں۔

جیل انتظامیہ کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے اہلخانہ، وکلا کی ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں کروائی گئی۔

مزیدخبریں