سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ

Nov 28, 2023 | 15:04 PM

ایک نیوز: سونے کی قیمت کو ایک مرتبہ پھر پر لگ گئے۔ آج پھر سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ 

صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد سونے کی قیمت 2 لاکھ 18 ہزار 400 روپے فی تولہ ہوگئی ہے۔ 

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 686 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ 10 گرام سونا 1 لاکھ 87 ہزار 243 روپے پر پہنچ گیا ہے۔ 

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 3 ڈالر کے اضافے سے 2033 ڈالر فی اونس کا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 620 روپے پر مستحکم رہی ہے۔ 

مزیدخبریں