ذہنی خلل یا منفرد بننے کا شوق، 10 گھنٹے بعد مسلح شخص گرفتار

Nov 28, 2023 | 14:46 PM

ایک نیوز : ظفروال میں  مسلح شخص کا خود کو گاڑی میں بند کرنے کا معاملہ، پولیس نے 10 گھنٹے بعد گاڑی میں سوار مسلح شخص کو گرفتار کر لیا ۔

ظفروال کے نواحی گاؤں سکندر پور کے رہائشی  عثمان نامی شخص نے رینٹ پر گاڑی لی اور اپنے گاؤں کے قریب جا کر ڈرائیور سے گن پوائنٹ پر گاڑی چھین لی اور خود کو گاڑی میں بند کر لیا ۔

متاثرہ ڈرائیور نے 15 پر کال کی تو پولیس موقع پر پہنچ گئی لیکن پولیس کے قریب جانے پر ملزم نے فائرنگ شروع کر دی ۔

گاڑی میں محصور شخص نے پولیس کو مسلسل 10 گھنٹے تک تگنی کا ناچ نچائے رکھا جس پر اعلی افسران بھاری نفری لے کر موقع پر پہنچ گئے۔

ے ملزم 9 گھنٹے بعد گاڑی چھوڑ کر اپنے گھر میں گھس گیا اور وقفے وقفے سے فائرنگ کرتا رہا، ڈی ایس پی سی آئی اے نے مذاکرات کی کوشش کے دوران ملزم دبوچ لیا اور پولیس اور اہل علاقہ کو سکھ کا سانس آی۔

ا پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر دیا ہے

مزیدخبریں