قائمہ کمیٹی برائے توانائی اجلاس، سینیٹر سیف اللہ ابڑو چیئرمین شپ سے فارغ

Nov 28, 2023 | 14:09 PM

ایک نیوز: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں سینیٹر سیف اللہ ابڑو کو کمیٹی چیئرمین شپ سے ہٹا دیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس ہوا۔ جس میں سینٹر اعظم نذیر تارڑ کو کمیٹی کا نیا چیئرمین مقرر کردیا گیا۔ 

بتایا گیا ہے کہ سینٹر سیف اللہ ابڑو کو کمیٹی کی چئیرمین شپ سے ہٹا دیا گیا۔ سینٹر بہرہ مند تنگی کو کمیٹی کی ممبرشپ سے فارغ کردیا گیا ہے۔ 

بتایا گیا ہے کہ دونوں کے درمیان گزشتہ روز کمیٹی اجلاس میں تلخ کلامی ہوئی تھی۔

مزیدخبریں