صدر، وزیراعظم کو سیکیورٹی مل سکتی ہے تو عمران خان کو کیوں نہیں؟ علیمہ خان

صدر، وزیراعظم کو سیکیورٹی مل سکتی ہے تو عمران خان کو کیوں نہیں؟ علیمہ خان
کیپشن: President, Prime Minister can get security, so why not Imran Khan? Alimah Khan

ایک نیوز: علیمہ خان نے سوال اٹھایا ہے کہ اگر صدر اور وزیراعظم سڑکوں پر پھر سکتے ہیں تو عمران خان کو سیکیورٹی کیوں نہیں مل سکتی؟

علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں نہایت افسوس ہے کہ عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو عدالت پیش نہیں کیا گیا۔

انہوں نے سوال کیا کہ وزیر اعظم اور صدر سڑکوں پر پھرتے ہیں اور ان کو سیکیورٹی مل سکتی ہے تو عمران خان کو کیوں نہیں؟ اگر یہی طریقہ رہا تو لگتا ہے کہ عمران خان کو جیل سے باہر نہیں نکلنے دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جج صاحب نے فیصلہ دیا ہے کہ اب اوپن کورٹ میں سماعت ہوگی۔ کم از کم 200 لوگ وہاں آسکتے ہیں۔ اگلی سماعت پر امید ہے میڈیا بھی وہاں ہر موجود ہوگا۔