ایک نیوز: ورلڈ سٹیٹسٹکس نامی ویب سائٹ کے مطابق پاکستان کو دنیا کا سب سے سستا ملک قرار دیا گیا ہے۔ پاکستان میں ضروریات زندگی کی کم قیمت، یوٹیلیٹی آئٹمز/رہائش بشمول کرایہ، روز مرہ کی اشیاء و غذا اور مقامی افراد کی قوت خرید پاکستان کو دنیا کا سستا ترین ملک بناتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ورلڈ سٹیٹسٹکس نامی ویب سائٹ کے مطابق پاکستان کو دنیا کا سب سے سستا ملک قرار دیا گیا ہے۔ پاکستان میں ضروریات زندگی کی کم قیمت، یوٹیلیٹی آئٹمز/رہائش بشمول کرایہ، روز مرہ کی اشیاء و غذا اور مقامی افراد کی قوت خرید پاکستان کو دنیا کا سستا ترین ملک بناتی ہے۔
Cheapest countries to live in the world:
— World of Statistics (@stats_feed) November 26, 2023
1. Pakistan ????????
2. Egypt ????????
3. India ????????
4. Nigeria ????????
5. Libya ????????
6. Syria ????????
7. Nepal ????????
8. Bangladesh ????????
9. Uzbekistan ????????
10. Turkey ????????
.
12. Colombia ????????
13. Iran ????????
17. Kenya ????????
21. Kyrgyzstan ????????
23. Argentina ????????
24.…
اس سے قبل مارچ 2023 میں دنیا کے سب سے بڑے ڈیٹا بیس Numbeo.com نے بھی پاکستان کو دنیا میں رہنے کے لیے سب سے سستا ملک قرار دیا تھا۔ مختلف تنظیموں/کمپنیوں کی طرف سے پاکستان کو مسلسل سستے ترین ملک کے طور پر درجہ دیا گیا ہے۔
پاکستان کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جن کے رہائشیوں کے پاس معاشی مشکلات کے باوجود زندگی کی بہترسہولیات موجود ہیں۔
عالمی اعدادوشمار کے مطابق 23-2022 میں مہنگائی کی شرح درج ذیل ہے:
وینزویلا 398%
شام 252%
لبنان 139%
ترکی 47.83%
مصر 36.5%
پاکستان 26.89%
متعدد اقتصادی اور سیاسی چیلنجوں کے باوجود پاکستان معاشی ترقی اپنانے میں کامیاب رہا۔ حکومت پاکستان کا مہنگائی کو قابل انتظام سطح تک کنٹرول کرنا قابل تعریف ہے۔
پاکستان کی معاشی صورتحال کے بعد مزید بہتری کے آثار دکھائی دے رہے ہیں۔ آئی ایم ایف سے 3.0 بلین ڈالر کا اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ حاصل کرنا انہیں اثرات میں سے ایک ہے۔
پاکستان نے آئی ٹی اور غیر ملکی سرمایہ کاری حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف شعبوں میں خاطر خواہ ترقی حاصل کی ہے۔ گزشتہ دو سالوں کے دوران ترسیلات زر، اسٹاک ایکسچینج اور برآمدات میں مثبت رجحانات دیکھے گئے ہیں۔
پاکستان کے بارے میں عالمی مطالعات سے حاصل ہونے والے مثبت اشاروں میں جی ڈی پی میں اضافہ، گندم کی پیداوار میں اضافہ، CPEC منصوبے اور برآمدات اور ترسیلات شامل ہیں۔