ن لیگ کا محدود انتخابی مہم چلانے کا فیصلہ

Nov 28, 2023 | 12:17 PM

ویب ڈیسک: پاکستان مسلم لیگ ن نے آئندہ ہونے والے عام انتخابات میں محدود انتخابی مہم چلانے کا عندیہ دیدیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر اور سینئر لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ایک ٹوئٹ میں تجاویز پیش کی ہیں۔ 

انہوں نے لکھا ہے کہ انتخابات کو سستا بنانے کیلئےالیکشن کمیشن کوفوری اقدامات کرنے چاہئیں۔ 

انہوں نے تجویز دی کہ پبلسٹی کیلئےجگہیں مخصوص کی جائیں۔ گلی گلی الیکشن دفاتر کاقیام اخراجات اورباہمی تناؤبڑہاتاہے۔ ان کی تعداد محدود کی جائے۔ 

الیکشن ڈےپرپولنگ کیمپس ختم کیے جائیں۔ انتخابی جلسوں کیلئے چوک چوراہے بند کرنیکی اجازت نہ دی جائے۔ 

انہوں نے مزید لکھا کہ ووٹ خرید وفروخت کوقانون نافذ کرنیوالے اداروں کی مددسے روکا جائے۔

مزیدخبریں