ایک نیوز: سائفر کیس کی سماعت کے دوران دلچسپ معاملہ عدالت کے سامنے کھل گیا۔ جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین کے ریڈر استفہام ولیمے کے اگلے روز عدالت پہنچ گئے۔
شاہ محمود قریشی کے وکیل علی بخاری نے استدعا کردی کہ عدالت ریڈر کو جلدی چھٹی دے کیونکہ ابھی کل اس کا ولیمہ ہوا ہے۔
سلمان صفدر نے دلائل دیے کہ اگر ریڈر جان پر کھیل کر عدالت آسکتا ہے تو چیئرمین پی ٹی آئی کیوں نہیں؟
جس پر جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ریمارکس دیے کہ وہ جان پر کھیل کر نہیں آئے بلکہ جان بچانے کے لئےآیا ہے۔ جج کے ریمارکس پر عدالت میں قہقے لگ گئے۔