ایک نیوز: ٹیکس پالیسی ترامیم کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔ ایف بی آر کے ساتھ آئی ایم ایف کی تکنیکی ٹیم کے مذاکرات جاری ہیں۔ جس کی وجہ سے آئی ایم ایف ٹیم نے پاکستان قیام میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ٹیکس پالیسی ترامیم کے معاملے پر آئی ایم ایف ٹیم اور ایف بی آر کے درمیان ٹیکس پالیسی کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔ جس کی وجہ سے آئی ایم ایف تکنیکی ٹیم کا پاکستان میں مزید ایک ہفتہ قیام بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
آئی ایم ایف مشن اور ایف بی آر کے درمیان دوران مذاکرات دستاویزات کا تبادلہ ہوگا۔ بتایا گیا ہے کہ آئی ایم ایف مشن دورے کے اختتام پر رپورٹ مرتب کرے گا۔