عالیہ، عظمیٰ کا تصور ختم، سپریم کورٹ کو صرف سپریم کورٹ کہا جائے،چیف جسٹس

عالیہ، عظمیٰ کا تصور ختم، سپریم کورٹ کو صرف سپریم کورٹ کہا جائے،چیف جسٹس
کیپشن: Alia, the concept of Uzma is over, Supreme Court should be called only Supreme Court, Chief Justice

ایک نیوز: چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا ایک اور بڑا فیصلہ، سپریم کورٹ کو آئندہ صرف سپریم کورٹ کہنے کا حکم سنادیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس نے اپنے فیصلے کے بعد عدالت عالیہ اور عدالت عظمیٰ کا تصور ختم کردیا۔ چیف جسٹس نے سپریم کورٹ کو اعلی عدلیہ لکھنے سے روک دیا۔

فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ آئین میں سپریم کورٹ کیلئے عدلیہ کا لفظ نہیں لکھا گیا۔ سپریم کورٹ کو آئین پاکستان کے مطابق سپریم کورٹ کہا جائے۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے فیصلہ دیدیا۔