ن لیگ میں پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم، کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس آج جاری رہے گا

Nov 28, 2023 | 11:48 AM

ایک نیوز: پاکستان مسلم لیگ (ن) میں پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس آج بھی جاری رہے گا۔ کمیٹی کے ڈویژنل کوآرڈینیٹر سینیٹر پرویز رشید کی صدارت میں اجلاس رکن کمیٹی طاہرہ اورنگزیب کی رہائش گاہ پر ہوگا۔ 

مسلم لیگ (ن) راولپنڈی ڈویژن کے صدر ملک ابرار اور ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر مصدق ملک بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔ ضلع راولپنڈی کی پانچ تحصیلوں سے پارٹی ٹکٹ کی درخواست دینے والوں کے انٹرویوز آج ہوں گے۔

گزشتہ روز کمیٹی نے ضلع اٹک سے امیدواروں کے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں کے سلسلے میں انٹرویو کئے تھے۔ کوآرڈینیشن کمیٹی اپنی تجاویز پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی پارلیمانی بورڈ کو پیش کرے گی۔

مزیدخبریں