لاہور میں تمام مارکیٹیں رات دس بجے بند

Nov 28, 2023 | 11:33 AM

 ایک نیوز : لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کے تدارک کے لیے بڑا حکم دے دیا ۔ہائیکورٹ نے تجارتی سرگرمیاں کو رات دس بجے بند کروانے کی ہدایت کردی ۔ سی سی پی اولاہور کو حکم پر عمل درآمد یقینی بنانے کاحکم دیدیا۔

 لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر تحریری حکم جاری کرتے ہوئے کہا ہےکہ  تجارتی سرگرمیاں کو رات دس بجے بند  کردی جائیں ۔ سی سی پی او لاہور رات دس بجے تجارتی سرگرمیاں بند کروانے کے حکم پر عملدرآمد کروائے۔

لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کو کنٹرول کرنے کے لیے وزیر اعلیٰ کے سیکرٹری ،سی سی پی او لاہور، کو  فوری اقدامات کرنے کی بھی ہدایات دیں ۔ جبکہ تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ اس حوالے سے ایڈمسٹریشن لاہور اور حکومت نوٹیفکیشن کرے ۔

 عدالت نے اپنے تحریری حکم میں مزید کہا ہے کہ ہفتے میں دو دن ورک فرام ہوم کا نوٹیفکیشن نجی اداروں ،بنکوں سمیت جاری کیا جائے ۔ 

عدالت نے ڈی جی ماحولیات سے آلودگی کے باعث ڈی سیل ہونے والے  انڈسٹری یونٹس کو دوبارہ سیل کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے ڈی سیل کرنے والے محکمہ ماحولیات کے افسران کے خلاف کاروائی کا حکم دے دیا ۔ جبکہ عدالت نے آئندہ سماعت پر فیکٹریوں کو سیل کرنے کی رپورٹ طلب کرلی ۔

 عدالت نے گرین بیلٹ پر پارکنگ کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری  رکھنے کے احکامات دیتے ہوئے کہا ہے کہ گرین بیلٹ کو نقصان پہنچانے والے فارم ہاؤس کو گرایا جائے ۔

 اسی طرح میاواکی جنگل کے حوالے سے رپورٹ عدالت پیش  کی گئی ۔

مزیدخبریں