پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کا کیس: عمران خان کے وکیل نے جواب کیلئے وقت مانگ لیا

پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کا کیس: عمران خان کے وکیل نے جواب کیلئے وقت مانگ لیا
کیپشن: Case of removal from party chairmanship: Imran Khan's lawyer asked for time to answer

ویب ڈیسک: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے سے متعلق کیس میں وکیل نے جواب جمع کرانے کیلئے الیکشن کمیشن سے وقت مانگ لیا۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 4 رکنی بنچ نے الیکشن کمیشن میں چیئرمین پی ٹی آئی کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

اس موقع پر درخواست گزار اور پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر علی گوہر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔

وکیل چیئرمین پی ٹی آئی نے جواب جمع کرانے کیلئے الیکشن کمیشن سے وقت مانگا، وکیل کا کہنا تھا کہ جواب جمع کرانے کیلئے وقت درکار ہے۔

الیکشن کمیشن نے وکیل چیئرمین پی ٹی آئی کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 5 دسمبر تک ملتوی کر دی۔