ایک نیوز: پاکپتن میں اینٹی کرپشن حکام نے کارروائی کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سابق ضلع ناظم کو گرفتار کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن حکام نے پاکپتن سے سابق ضلع ناظم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اینٹی کرپشن حکام نے پی ٹی آئی رہنما کے گھر چھاپہ مارا اور سابق ضلع ناظم میاں اسلم سکھیرا کو گرفتار کرلیا۔
اسلم سکھیرا پر ترقیاتی منصوبوں میں گھپلوں کا الزام ہے۔ میاں اسلم سکھیرا اور ان کے بیٹے کے خلاف مقدمہ درج ہے۔ اسلم سکھیرا NA/140 سے پی ٹی آئی کے قومی اسمبلی کے امیدوار ہیں۔