اینٹی نارکوٹکس فورس کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

اینٹی نارکوٹکس فورس کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
کیپشن: Anti-Narcotics Force's crackdown on drug trafficking continues

ایک نیوز: اینٹی نارکوٹکس فورس کا منشیات کی اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق 3 کارروائیوں کے دوران 34 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کرکے 3 ملزمان گرفتار کرلیے گئے ہیں۔

مری ایکسپریس وے اسلام آباد کے قریب مقامی رہائشی سے 3.6 کلوگرام چرس برآمد کرلی گئی۔  بلیلی چیک پوسٹ کوئٹہ کے قریب گاڑی سے 28.8 کلوگرام چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

آر سی ڈی ہائی وے پر قلعہ عبداللہ کے رہائشی ملزم سے 2 کلو آئس برآمد کرلی گئی ہے۔ برآمدہ آئس مٹھائی کے ڈبوں میں چھپا کر اسمگل کی جا رہی تھی۔

گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔