ایک نیوز: کاروبار کے آغاز پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کرلیا۔ 100 انڈیکس نے تاریخ رقم کرتے ہوئے 60 ہزار کی حد عبور کرلی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کے ایس ای 100 انڈیکس 724 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 59 ہزار 811 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا اور آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا ہے۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا۔ ہنڈرڈانڈیکس نے پہلی بار 60 ہزار کی سطح عبور کر لی۔
ہنڈرڈانڈیکس میں 888 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ مارکیٹ 60 ہزار 700 پوائنٹس پر ٹریڈ ہورہی ہے ۔