ایک نیوز: ڈسٹرکٹ راجن پور کے طلبہ و طالبات نے ایک دن پاک فوج کے ساتھ گزارا۔ طلبہ و طالبات نے یاد گارِ شہداء پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔ طلباء نے وطن عزیز کے شہداء کے بلند درجات کے لیے خصوصی دعا کی۔
طلباء کو پاک فوج کی ملک و قوم کے لیے دی گئیں لازوال قربانیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ طلباء کو اسالٹ کورس اور فوجی زندگی کا نمونہ دکھایا گیا۔ اس کے علاوہ طلبہ و طالبات کو فائرنگ کے طریقہ کار کے بارے میں بھی آگاہی فراہم کی گئی۔
طلباء کو بکتر بند گاڑیوں کی سیر کروائی گئی جس سے وہ خوب لطف اندوز ہوئے۔ اس دورے کا مقصد عوام اور فوج کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنانا ہے۔ طلبہ و طالبات کا کہنا تھا کہ ''پاک فوج سے ہم بہت زیادہ متاثر ہوئے ہیں''۔ "شہداء کی قربانیوں کی وجہ سے آج ہم ایک آزاد وطن میں زندگی گزار رہے ہیں"۔
طلباء کا کہنا تھا کہ ''پاک فوج کے پاس ایسا جدید ترین اسلحہ موجود ہے جو کسی بھی دشمن کا مقابلہ کرنے کے لیے کافی ہے''۔ ''اس طرح کے ایونٹ ہونے چاہییں تا کہ ہماری عوام کو پتا چل سکے کہ ہماری فوج ملک کی کیسے خدمت کر رہی ہے''۔