ویب ڈیسک:بالی ووڈسپرسٹاراداکاررنبیرکپورنےانکشاف کیاہےکہ فلم”انیمل“کاحقیقی دورانیہ تین گھنٹے49 منٹ پر محیط تھا جسے کم کیا گیا ہے۔
میڈیاسےگفتگوکرتےہوئےاداکاررنبیرکپورکاکہناتھاکہ ڈائریکٹر نے دورانیے کو کم کیا تاکہ سینما میں بیٹھنے والوں کو زحمت نہ ہو۔
اداکارکامزیدکہناتھاکہ فلم کا لمبا دورانیہ بھی بہت پر لطف تھا لیکن فلم میکرز نے سینما جانے والوں کو لمبے عرصے کیلئے بٹھانا مناسب نہیں سمجھا۔
سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں رنبیر کپور کے مدمقابل راشمیکا مندانا مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔
جبکہ فلم میں بوبی دیول ولن کا کردار ادا کررہے ہیں اور ٹریلر میں ان کی انٹری کہانی کے ماحول کو یکسر تبدیل کردیتی ہے۔
فلم”انیمل“ یکم دسمبر 2023 کو پوری دنیا میں پانچ زبانوں ہندی، تیلگو، تامل، کناڈا اور ملیالم میں ریلیز کیلئے پیش کی جائے گی۔