ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم کےبلےبازامام الحق کی دلہن انمول محمودکےشادی کےملبوسات کی قیمت سن کرآپ حیران ہونگے۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کےبلےبازامام الحق کی شادی حال ہی میں طےپائی ہےجس میں سابق اورموجودہ کھلاڑیوں نےبڑی تعدادمیں شرکت کی ہے۔قومی ٹیم کے اوپننگ بیٹر امام الحق کی دلہن انمول محمود کے شادی کی تقریبات پر پہنے گئے دیدہ زیب لباس ان دنوں سوشل میڈیا پر گفتگو کا محور بنے ہوئے ہیں۔
کرکٹر کی شادی کی تقریبات کا آغاز21 نومبر منگل کو ناروے میں مہندی کی تقریب سے ہوا تھا جس میں انمول نے معروف پاکستانی فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین (ایچ ایس وائی) کا جوڑا زیب تن کیا۔
اس جوڑے کی قیمت15 لاکھ50 ہزار روپے تھی جو کہ سرخ ، نارنجی اور سنہرے رنگ کا تھا۔
قوالی نائٹ میں پہنے گئے جوڑے کی قیمت:
امام الحق اور انمول کے لیے23 نومبر کو لاہور میں قوالی نائٹ کا اہتمام کیا گیا جس میں بھی سابق اور موجودہ کھلاڑیوں نے شرکت کی، اس تقریب میں امام الحق استاد نصرت فتح علی خان کی قوالی گنگناتے دکھائی دیے۔
یہ کس ڈیزائنر کا جوڑا تھا؟
انمول محمود نے قوالی نائٹ کے لیے بھی حسن شہریار یاسین (ایچ ایس وائی) کا انتخاب کیا اور سِلور رنگ کی میکسی پہنی جب کہ امام الحق نے اس تقریب کے لیے سیاہ رنگ کا کرتا پاجامہ منتخب کیا۔
حسن شہریار یاسین کی ٹیم کےمطابق اس جوڑے کی قیمت 8 لاکھ 50 ہزار روپے ہے۔
26 نومبر کو لاہور میں ہی ولیمے کی تقریب ہوئی جس کی تصاویر فوٹو گرافر عزہ شاہین ملک نے شیئر کیں۔
اس کے علاوہ کچھ اور ویڈیو اور تصاویر بھی سامنے آئیں۔
انمول نے ولیمے پر”لاجونتی“ نامی برانڈ کا جوڑا پہنا، اس لباس کی قیمت ڈیزائنرکےمطابق 17 لاکھ روپے ہے۔
The most valuable gift ALLAH has given me is you ❤️
— Anmol Mehmood (@IAnmolMehmood) November 26, 2023
Thank you for showing your love, not just by saying it but by making me feel loved.#ImamulHaqwedding pic.twitter.com/huePMxg4QX
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انمول محمود کے جوڑے کافی پسند کیے جارہے ہیں۔
امام کی دلہن انمول محمود کون ہیں؟
امام الحق کی اہلیہ انمول محمود پیشے کے اعتبار سے ایم بی بی ایس ڈاکٹر ہیں جو کہ امام کی پرانی دوست تھیں اور اب ان کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوچکی ہیں۔
اوپننگ بیٹر نے اس کی تصدیق اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں کی تھی۔