فیس بک نےصارفین کیلئےنیافیچرمتعارف کرادیا

فیس بک نےصارفین کیلئےنیافیچرمتعارف کرادیا
کیپشن: Facebook has introduced a new feature for users

ویب ڈیسک:میٹاکی مقبول ایپلی کیشن فیس بک میسنجرمیں صارفین کیلئے ایک نئےفیچرکااضافہ کردیاگیاہے۔
اگر آپ دوستوں سے چیٹ کے لیے میسنجر استعمال کرتے ہیں تو اب میسجز کا جواب ایموجی کے ذریعے دے سکتے ہیں۔
اس مقصد کے لیے میسنجر ایپ میں مختلف ایموجی ری ایکشنز سجیسٹ کیے جائیں گے جن کو صارف پیغامات کا جواب دینے کے لیے استعمال کرسکے گا۔
ویسے تو میسنجر میں ایموجی ری ایکشن کا آپشن پہلے سے موجود ہے مگر اب اسے مزید بہتر بنا دیا گیا ہے۔
اب محض ایک بٹن دبا کر وہ کسی میسج پر اپنے جذبات کا اظہار کر سکیں گے اور انہیں ایموجیز تلاش کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
کمپنی کے مطابق صارفین اپنی پسند کے ایموجیز کو سیٹ کر سکتے ہیں۔
کمپنی نے بتایا کہ اس فیچر سے صارفین کے لیے چیٹ کا تجربہ زیادہ پرلطف ہوگا اور وہ کسی میسج پر فوری ریپلائی کر سکیں گے۔