فیول نہ ہونے کے باعث پی آئی اے کی پروازتاخیر کا شکار، مسافروں کی ہنگامہ آرائی

فیول نہ ہونے کے باعث پی آئی اے کی پروازتاخیر کا شکار، مسافروں کی ہنگامہ آرائی
کیپشن: فیول نہ ہونے کے باعث پی آئی اے کی پروازتاخیر کا شکار، مسافروں کی ہنگامہ آرائی

ایک نیوز :پی آئی اے کی لاہور سے دبئی جانے والی پرواز پی کے 203 فیول نہ ہونے کے باعث 7 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی ۔جس کی وجہ سے ایئر پورٹ پر مسافروں نے شدید ہنگامہ آرائی کی ۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-11-28/news-1701114551-2324.mp4


تفصیلات کےمطابق پی کے 203 پروازنے  سوموار کی صبح 11 بجے روانہ ہونا تھا۔  شام 6 بجے روانہ ہوئی۔مسافروں نے ایئر پورٹ پر شدید ہنگامہ آرائی کی  ۔پی آئی اے کا عملہ منہ چھپاتا رہا۔بار بار پرواز کی تاخیر کا شیڈول جاری ہونے سے مسافر آپے سے باہر ہوگئے ۔پی آئی اے کے عملے نے اعتراف کیا کہ فیول نہیں ہےفیول ہوگا تو جہاز اڑے گا۔