نایاب ڈاک ٹکٹ ریکارڈ20لاکھ ڈالر میں نیلام

Nov 28, 2023 | 00:12 AM

ویب ڈیسک: جینی طیارے کی الٹی تصویر والے نایاب اسٹیمپ ’انورٹڈ جینی پوسٹیج اسٹیمپ‘ کو 20لاکھ ڈالر میں نیلام کردیاگیا
 نیویارک سے تعلق رکھنے والے 76 سالہ چارلس ہیک نے ایک نیلامی میں یہ ڈاک ٹکٹ 20 لاکھ ڈالرز کی ریکارڈ رقم میں حاصل کیا۔اس اسٹیمپ کے قیمتی ہونے کی بنیادی وجہ اس کے نایاب ہونے کے ساتھ اس پر کرٹِس جے این-4 طیارے کا غلطی سے الٹا چھپا ہونا ہے۔ اسٹیمپ کی چھپائی بند ہونے کے بعد سے اس کی قدر میں وقت کے ساتھ اضافہ ہوتا گیا۔
واشنگٹن پوسٹ نے اس اسٹیمپ کو امریکی تاریخ کا ایک حصہ قرار دیا ہے۔
اسمتھ سونینز نیشنل پوسٹل میوزیم کے مطابق ولیم ٹی روبے نے 100 ٹکٹوں کی پہلی شیٹ اس اسٹیمپ کے اجراء کے دن یعنی 14 مئی 1918 کو خریدی تھی۔ ہر اسٹیمپ کی قیمت 0.24 ڈالر تھی۔
فروخت ہونے والا ٹکٹ سب سے صاف حالت میں موجود ہے جو شیٹ کی 49 ویں نمبر پرموجود تھا۔

مزیدخبریں