مسلم لیگ ن نے مرکزی پارلیمانی بورڈ تشکیل دیدیا

مسلم لیگ ن نے مرکزی پارلیمانی بورد تشکیل دیدیا
کیپشن: مسلم لیگ ن نے مرکزی پارلیمانی بورد تشکیل دیدیا

ویب ڈیسک :عام انتخابات کے لیے مسلم لیگ ن نے مرکزی پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا ، یہ 35 رکنی پارلیمانی بورڈ ن لیگ کے ٹکٹوں کا فیصلہ کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن نے 8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات کیلئےپارٹی کامرکزی پارلیمانی بورڈ تشکیل دیدیا، جس میں اسحاق ڈار،خواجہ آصف، مریم نواز،رانا تنویرشامل ہیں ۔
اس کے علاوہ احسن اقبال،حمزہ شہباز،غلام دستگیر، چودھری شیر علی،رانا ثنا اللہ،پرویزرشید،سعدرفیق، ایازصادق،اقبال ظفرجھگڑا سمیت 35 افراد شامل ہیں ۔35 رکنی پارلیمانی بورڈ مسلم لیگ(ن)کے ٹکٹوں کا فیصلہ کرےگا ،نواز شریف اورشہبازشریف کی منظوری کےبعدنوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔