فٹبال ورلڈکپ، فرانس کے بعد برازیل بھی پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

فٹبال ورلڈکپ، فرانس کے بعد برازیل بھی پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا
کیپشن: فٹبال ورلڈکپ، فرانس کے بعد برازیل بھی پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

 ایک نیوز نیوز: فٹبال ورلڈ کپ کے گروپ جی کے میچ میں برازیل نے سوئٹزرلینڈ کو ایک صفر سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔
 تفصیلات کے مطابق قطر میں جاری فٹبال ورلڈکپ میں آج برازیل نے سوئٹزرلینڈ کو ایک صفر سے شکست دے دی۔ ارجنٹینا سے فتح پر سعودی کھلاڑی کو ’رولز رائس‘ ملنے کی خبریں، ہیڈکوچ کا ردعمل آگیا۔ برازیل نے ورلڈ کپ کے پری کوارٹرفائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔  ورلڈکپ میں برازیل کی ٹیم لاسٹ 16 میں پہنچنے والی دوسری ٹیم ہے۔اس سے قبل فرانس پری کوارٹر فائنل میں پہنچا تھا۔

برازیل کی ٹیم 2 میچز میں 6 پوائنٹس لیکر گروپ میں ٹاپ پوزیشن پرہے۔ آج کے میچ میں برازیل کی جانب سے واحد گول کاسیمیرو نے 83 ویں منٹ میں کیا۔