ایک نیوز نیوز : تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد عمر نے کہا کہ عمران خان نے سینئر قیادت اور وزیراعلی خیبر پختونخواہ کے ساتھ آج مشاورت مکمل کر لی،پرویز الٰہی سے اور پنجاب اور خیبر پختون خواہ کی پارلیمانی پارٹی کی مشاورت کے بعد پنجاب اور خیبر پختون خواہ اسمبلی کی تحلیل کرنے کی تاریخ کا اعلان کر دیا جائے گا۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کل چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے ساتھ ملاقات کریں گے۔دونوں لیڈروں کی ملاقات میں پنجاب اسمبلی کی مبینہ تحلیل کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔چیرمین تحریک انصاف عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی ملاقات میں پنجاب کے آئندہ نگران وزیراعلی کے حوالے سے بھی مشاورت ہوگی۔