ایک نیوز نیوز :سندھ میں میوز ک ٹیچرز کی بھرتیاں رکوانے کیلئے تحریک لبیک میدان میں آگئی ۔
تفصیلات کےمطابق تحریک لبیک کے رکن صوبائی اسمبلی نے اسکولوں میں میوزک ٹیچرز کے بھرتی کرنے کی مذمت کرتے ہوئے موسیقی کیلئے اساتذہ کی بھرتیوں کو روکنے کا مطالبہ کردیا۔
ٹی ایل پی رکن سندھ اسمبلی نےمطالبہ کیا کہ میوزک ٹیچرز کی بھرتیوں کو روکا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس ریاضی، عربی اور سائنس کے ٹیچرز نہیں ہیں، لیکن میوزک ٹیچر بھرتی کیے جارہے ہیں۔ جس پر وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ نے کہا کہ آپ کا قومی ترانہ بھی میوزیشن نے ترتیب دیا ہوگا، موسیقی فقط ناچ گانے کا نام نہیں ہے اسکولز میں میوزک ٹیچرز نعت ، قوالی ،حمد سکھائیں گے۔
صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر میوزک ٹیچرز کے حوالے سے بحث چلی، ریاضی کا ٹیچرز یہ نہیں سکھا سکتا ہے کہ حمد و نعت کیسے پڑھنا ہیں۔وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ نے مخالفین اور میوزک ٹیچر کی بھرتی کے حوالے سے منفی پروپیگنڈا کرنے والے عناصر کو کہا کہ میوزک ٹیچرز کے حوالے سے آپ لوگوں کو دل بڑا کرنا چاہیے۔