ایک نیوز نیوز: ڈبلیو ایچ او نے منکی پاکس کا نام بدل کر ایم پاکس رکھ دیا ہے۔
عالمی ادارہ صحت نے جون میں اعلان کیا تھا کہ منکی پاکس کا نام بدلا جائے گا۔عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے منکی پاکس کا نام بدل کر ایم پاکس رکھ دیا ہے۔جون میں عالمی ادارہ صحت نے اعلان کیا تھا کہ ماہرین کے ساتھ ملکر منکی پاکس کا نام بدلنے پر کام کیا جارہا ہے۔اس موقع پر عالمی ادارے نے بتایا تھا کہ منکی پاکس کا نام تبدیل کرنےکا یہ فیصلہ دنیا بھر کے 30 سائنسدانوں کی جانب سے لکھے گئے خط کے بعد کیا گیا۔
اب 5 ماہ بعد ڈبلیو ایچ او نے نئے نام کا اعلان کیا ہے۔عالمی ادارے نے بتایا کہ نئے نام کے بعد منکی پاکس کی اصطلاح کا استعمال آنے والے مہینوں میں ختم ہوجائے گا۔ڈبلیو ایچ او کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جب جون میں منکی پاکس کی وبا پھیلنا شروع ہوئی تو نسل پرستی اور تعصب پر مبنی مواد آن لائن پوسٹ ہوا تھا۔بیان میں بتایا گیا کہ عالمی ماہرین سے مشاورت کے بعد ڈبلیو ایچ او نے ایم پاکس کی اصطلاح استعمال کرنا شروع کی ہے۔ کچھ عرصے تک دونوں ناموں کا استعمال ہوگا اور ایک سال کے اندر منکی پاکس کی اصطلاح کا استعمال ختم کردیا جائے گا۔