عارف والا،نیوایئرکیلئے شراب کی سپلائی ناکام

عارف والا،نیوایئرکیلئے شراب کی سپلائی ناکام
کیپشن: Arifwala, failed to supply liquor to Newair

ایک نیوز نیوز:ہیپی نیوایئرکی تیاریاں دھری کی دھری رہ گئیں۔عارف والہ کے قریب گاڑی سے 156غیر ملکی اعلی درجے کی وہسکی کی بوتلیں پکڑی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق عارف والا کے قریب گاڑی سےشراب برآمد ہوئی ۔پولیس نے کار ڈرائیور ،سوارشخص کو حراست میں لے لیا۔گاڑی سے  156غیر ملکی اعلی درجے کی وہسکی کی بوتلیں برآمد ہوئیں۔ رپورٹ کے مطابق عارف والاپولیس نے کامیاب چھاپہ کر بہاول نگر سے آنے والی  کار سے ولایتی شراب کی بھاری مقدار برامدکرلی۔  مخبر کی اطلاع پر بہاولنگر سے آنے والی کار نمبر ایل آر ایکس/223 کو روکا گیا تو  دوران چیکنگ کار کی ڈگی سے بھاری مقدار ولایتی شراب برآمد ہوئی ۔ پولیس نے گاڑی میں سے 7 کارٹن میں رکھی 156 بوتل ولایتی شراب قبضہ میں لے لی ۔ عارف والاپولیس نے کار ڈرائیور داود مسیح سکنہ ساندہ کلاں بند روڈ لاہور کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔