جہانیاں،ایمبولینس کی عدم دستیابی ،خاتون مریضہ  لوڈ رکشے میں ہسپتال منتقل

Nov 28, 2022 | 18:01 PM

ایک نیوز نیوز:پنجاب کے علاقے جہاںیاں میں  محکمہ صحت کے سہولیات کی فراہمی کے وعوے صرف دعوے ہی رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق  جہانیاں میں ایمبولینس نہ ملنے پرضعیف العمر بیمار خاتون مریضہ کو لوڈر رکشہ میں چار پائی رکھ کر ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ورثاء کا کہنا تھاکہ ایمبولینس کودینے کے لئےپیسے نہیں تھے اس لئے مریضہ کو لوڈر رکشہ پر ہسپتال لیکر آئیں ہیں خاتون مریضہ کو گردوں کے علاج کے لئے ہسپتال منتقل کیا ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سرکاری ہسپتال کو ایمبولینس فراہم نہیں کی گئی شہریوں کا وزیراعلی پنجاب سے ایمبولینس کی دستیابی کا مطالبہ

مزیدخبریں