ایک نیوز نیوز: پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام لاہور میں منعقدہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 9 ٹیموں نے حصہ لیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان واپڈا نے نیشنل ٹریک سائیکلنگ چیمپیئن میں مینز اور ویمنز کے ٹائٹل جیت لیے۔ مردوں میں عاقب شاہ اور خواتین میں راجیہ شبیر بہترین سائیکلسٹ قرار پائیں۔ واپڈا نے مینز اور ویمنز دونوں میں چیمپیئن کا تاج اپنے سر سجایا جبکہ مینز میں خیبر پی کے اور ویمنز میں پنجاب نے رنر اپ پوزیشن حاصل کی۔جونیئر کیٹگری میں بائیکستان کے عدنان عزیز اور ویمنز جونیئر میں فاطمہ چیمپیئن قرار پائیں۔چیمپیئن شپ کے اختتام پر نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے سائیکلسٹ میں میڈلز اور ٹرافی انعام میں دی گیئں۔ چودھری اشرف ایک نیوز نیوز لاہور